آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ارب روپے کا بجٹ براہِ راست تھانوں کو دیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت نے ہماری بات سنی اور بجٹ کو کم کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن افسران کے لیے بجٹ بڑھایا گیا ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس کے مختلف یونٹس پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 ہزار اہلکاروں کا ایک یونٹ بنایا جا رہا ہے۔