وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں کو بانی پی ٹی آئی لائے وہی آج حملے کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ امریکی الیکشن کو سیاسی حریفوں نے یونین کونسل کا الیکشن بنا دیا، امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قرض نہیں لے رہے، انویسٹمنٹ کر رہے ہیں، ملکی اقتصادی صورتحال دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب کی سیاست ہے، عجیب بات ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام کے ریلیف کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے ایک دن بھی آئینی ترمیم کی کھل کر مخالفت نہیں کی، پیپلز پارٹی سے دوریاں ہونے کی کوئی بات نہیں، معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم نے ایبسلوٹلی ناٹ کے اسٹکرز لگالیے پتہ ہی نہیں چلا کس بات پر کہا تھا؟ پتہ تو چلے کہ بانی پی ٹی آئی نے امریکا کے کس مطالبے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔