• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جسٹس سنجیو کھنہ نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سنجیو کھنہ — فائل فوٹو
جسٹس سنجیو کھنہ — فائل فوٹو

جسٹس سنجیو کھنہ نے بھارت کے 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ سے بھارتی صدر دروپدی مرمو نے حلف لیا۔

انہیں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

64 سالہ جسٹس سنجیو کھنہ چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر 6 ماہ کے لیے عہدے پر فائز رہیں گے، وہ 13 مئی 2025ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

سنجیو کھنہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے تقدس کو برقرار رکھنے، انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دینے، جموں و کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی حمایت اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجروال کو عبوری ضمانت دینے سمیت کئی تاریخی فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید