• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030ء تک مصنوعی ذہانت سے انسانیت ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں: سربراہ این ویڈیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این وِڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے مصنوعی ذہانت سے متعلق دنیا اور انسانی نسل کے خاتمے کی پیش گوئی کو مسترد کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ 2030ء تک مصنوعی ذہانت کے باعث دنیا کے خاتمے کا امکان صفر فیصد ہے، لوگوں کو خوفزدہ کرنا غیر ضروری اور غیر ذمے دارانہ فعل ہے۔

انہوں نے سابق اینتھروپک محقق جیکب کاکسن کے اس دعوے کو بھی غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے جس میں محقق نے کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت غیر معمولی انسانی صلاحیت حاصل کر کے آئندہ ایک دہائی کے دورانیے میں انسانیت کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

جینسن ہوانگ نے مزید کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روکنے یا سست کرنے کے بجائے صنعت کو زیادہ سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے اور بس غیر محفوظ مصنوعات مارکیٹ میں نہیں لانی چاہئیں۔

جینسن ہوانگ کے بیانات سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے حامیوں اور اس کے ممکنہ خطرات کے باعث محتاط رویے کی حمایت کرنے والے ماہرین کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید