بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ کبھی بھی سیاسی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ادارے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں زیادہ شفافیت لانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سے فیصلوں کے دوران سیاسی اور سماجی دباؤ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 24 سالہ کیریئر میں کبھی بھی سیاسی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات آئین اور جمہوریت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، بھارت میں ججوں کا انتخاب نہیں کیا جاتا، جمہوریت میں عدلیہ کا اہم کردار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی اور مستقبل میں اس کے عدالتی کاموں کے استعمال پر بھی گفتگو کی، انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔