کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد اہلخانہ نے احتجاج کیا۔
ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ چیک اپ سے قبل ہی خاتون کی موت ہو چکی تھی۔
کراچی میں نارتھ کراچی 11 بی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اہلخانہ نے مشتعل ہوکر اسپتال میں توڑ پھوڑ کردی، اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہوگئے۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واقعہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت سے واقعہ پیش آیا ہے، اسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر نے متوفی خاتون کی ڈیلیوری کے لئے پیر کا ٹائم دیا تھا، اہلخانہ خاتون کو تکلیف کے باعث اہلخانہ ایک دن پہلے اسپتال لے آئے، جس لیڈی ڈاکٹر کا کیس تھا اس نے کہا میری چھٹی ہے اور آپ ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر کو دکھائیں۔
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور مریض میں مصروف تھیں، متوفیہ کے چیک اپ سے پہلے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
اسپتال کے ڈاکٹر یا عملے کو تاحال گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا۔