• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

باکو میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 6 ہزار 8 سو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نکل نہیں سکے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، یو این فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید