• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ووٹ گننا میرا کام ہے؟ عالیہ کامران کا کمیٹی منٹس پر شدید اعتراض

اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کی رکن عالیہ کامران نے قومی اسمبلی کمیٹی کے منٹس پر شدید اعتراضات کردیے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف کا اجلاس حمود بشیر ورک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

دوران اجلاس عالیہ کامران نے کمیٹی کے منٹس پر شدید اعتراضات کیے اور کہا کہ 27 ستمبرکی میٹنگ میں آرٹیکل27 کا بل پاس ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر پریس ریلیز ابھی تک موجود ہے، کہا گیا کہ میں نے اشارہ کیا کہ ووٹوں کی اتنی تعداد ہے۔

جے یو آئی کی خاتون ایم این اے نے مزید کہا کہ پوچھتی ہوں کہ کیا مجھے ووٹ گنتی کرنا ہوتے ہیں؟ یہ میرا کام ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کوٹے کے خلاف ہیں، پریس کانفرنس کے دو دن بعد سب کو خیال آتا ہے کوٹہ سسٹم ختم کریں۔

عالیہ کامران نے یہ بھی کہا کہ یہ سارے رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے۔

قومی خبریں سے مزید