لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چودھری مونس الٰہی نے لیپروسکوپی مشین خریدنے کیلئے چودھری مونس الٰہی کومشین خریدنے کیلئے 9 لاکھ روپے کا عطیہ دیا، یہ چیک سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہیٰ نے مشین سپلائی کرنے والی کمپنی کے حوالے کیا۔ چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ عزیز بھٹی ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ہم پہلے بھی ظہورالٰہی بلاک بنوا چکے ہیں اور آئندہ بھی جب ضرورت پڑی ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خراب مشینوں کی درستگی اور تبدیلی حکومت کا کام ہے لیکن موجودہ پنجاب حکومت کی ترجیحات عام آدمی کی بہتری نہیں بلکہ نمود و نمائش اور ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہمارا گھر ہے اس لیے جتنا ہمیں اہل گجرات کا احساس ہے کسی اور کو نہیں ہو سکتا۔ میاں عمران مسعود، ڈاکٹر زاہد مقصو ، ڈاکٹر سعود افضل ، اور دیگر شخصیات بھی موجود تھی