• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا 4 بارز کیلئے 3 کروڑ کی گرانٹ کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ سےلاہور، شیخوپورہ، فیروزوالہ، حافظ آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون خالد رانجھا بھی موجودتھے۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر لاہور بار منیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ، صدر شیخوپورہ بار سجاد باقر ڈوگر، صدر فیروزوالہ بار بابر زمان گجر، صدر حافظ آباد بار عمر خضر ایڈووکیٹ، اور صدر پنڈی بھٹیاں بار ثنا اللہ بھٹی شامل تھے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ فیروزوالہ بار کو 25 لاکھ روپے، شیخوپورہ بار کو 50 لاکھ روپے، پنڈی بھٹیاں بار کو 25 لاکھ روپے اور حافظ آباد بار کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ ۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد وکلاء کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرنا ہے۔
لاہور سے مزید