• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کے پولیس ملازمین اوراہلخانہ کی درخواستوں پرفوری احکامات

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے ،آئی جی کیہدایت پر سموگ کریک ڈاؤن کے 92 مقدمات درج کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا، 390 افراد کو 06 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
لاہور سے مزید