• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی ہسپتال میں 600سے زائد کینسر کے مریضوں کامفت علاج کیاجاچکاہے،ڈاکٹرعامرعزیز

لاہور(پ ر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال پاکستان میں طبی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس کا مقصد مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر کے علاوہ دوسرے شعبے بھی کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چئیرمین گھرکی ہسپتال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر عامرعزیز نے کہا کہ گھرکی ہسپتال میں مفت علاج کیا جا رہا ہے ۔آج الحمد اللہ سائبر نائف کے ذریعے 600سے زائدکینسرکے مریضوں کا فری علاج کیا جا چکا ہے ۔
لاہور سے مزید