• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنی نے پائپ سے خود نہا کر ماہرین کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل








جرمنی کے دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں موجود ’میری‘ نامی ایشیائی ہتھنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہتھنی خود اپنی سونڈ سے پائپ پکڑ کر اپنے اوپر پانی ڈال کر نہاتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

ماہرین ہتھنی کو پائپ سے خود انتہائی نفیس انداز میں نہاتے کر حیران رہ  گئے۔

اس حوالے سے ہمبولڈ یونیورسٹی برلن سے تعلق رکھنے والے نیورو بائیولوجسٹ مائیکل بریکٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنی تحقیق کے دوران جن 5 ہاتھیوں کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا ان میں سے ایشیائی ہتھنی ’میری‘ کی پائپ سے خود اپنی پیٹھ پر پانی ڈالنے کی صلاحیت غیر معمولی طور پر اچھی تھی۔

محققین نے تحقیق کے دوران ایشیائی ہتھنی ’میری‘ کے قریب کھڑی ایک اور ہتھنی ’آنچلی‘ کا بھی مشاہدہ کیا جو اپنی سونڈ سے پائپ پر دباؤ ڈال کر پانی روکنے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ ہتھنی ’میری‘ نہ نہا سکے۔

ہتھنی ’آنچلی‘ کا ایسا رویہ دیکھ کر بھی محققین کو کافی حیرت ہوئی۔