• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر سی آئی اے اہلکار کمبوڈیا میں زیرحراست

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر امریکی سی آئی اے کے اہلکار کو کمبوڈیا سے حراست میں لے لیا گیا۔ 

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اہلکار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے ممکنہ منصوبے کی دستاویزات لیک کیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اہلکار کو اعلیٰ خفیہ سیکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی۔ دستاویزات میں ایرانی میزائل حملوں پر جوابی کارروائی کیلئے اسرائیل کے واضح ارادے کی تفصیل بھی تھی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار آصف رحمان کو گوام کی وفاقی عدالت میں الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اہلکار پر خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے دو الزامات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید