• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی آبدوز نے ایرانی جہاز پر حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا، کنول سبل

 
سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ کنول سبل(فائل فوٹو)۔
سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ کنول سبل(فائل فوٹو)۔

بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ کنول سبل نے کہا ہے کہ امریکی آبدوز نے ایرانی جہاز پر حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا۔ 

کنول سبل نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو ایرانی جہاز کی اس مشق میں موجودگی کا علم تھا، جس کی اسے بھی دعوت دی گئی تھی۔ امریکا نے آخری لمحے میں بحری مشق میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ 

سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے بھارت کی حساسیت کو نظر انداز کیا۔

انھوں نے کہا یہ جہاز ان پانیوں میں بھارت کی دعوت پر موجود تھا، بھارت کی ذمہ داری اخلاقی اور انسانی سطح تک محدود ہے۔ 

کنول سبل نے کہا کہ ان افراد کی ہلاکت پر بھارتی بحریہ کی جانب سے تعزیتی بیان دینا مناسب ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید