• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جنگ میں ہلاک تمام 6 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے آخری 2 کی شناخت بھی ظاہر کر دی۔

امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزان اور میجر جیفری آر او برائن بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق 45 سالہ میجر جیفری آر اوبرائن، کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ 54 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی تھے۔

حکام کے مطابق میجر جیفری آر اوبرائن اور رابرٹ ایم مرزن یکم مارچ کو پورٹ شعیبہ میں ڈرون حملے میں مارے گئے۔

پینٹاگون کے مطابق رابرٹ ایم مرزن کی حتمی شناخت میڈیکل ایگزامنر کی تصدیق کے بعد مکمل کی جائے گی۔

اس سے قبل پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 4 کی شناخت ظاہر کی تھی، جن کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، یہ فوجی اتوار کے روز کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید