مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکلنے کے بعد یہ انقلاب لانے کی 13ویں فائنل کال ہے۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 4 سالہ حکومت رول آف لاء کی پامالی، بیگناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے اور چوری شدہ مینڈیٹ کا بدترین عہد تھا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کارکنوں کو کون سے مستقبل کےلیے باہر نکلنے کا پیغام دے دیا ہے؟
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکلنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی یہ انقلاب لانے کی 13ویں فائنل کال ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اس فائنل کال کا انجام بھی پچھلی 12 فائنل کالوں سے مختلف نہیں ہوگا۔