قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 24 نومبر کی احتجاجی کال کے مقاصد بیان کردیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عمرایوب نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں پاکستانی نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور تحریک کے بے گناہ کارکنوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر 100 سے زائد مقدمات قائم ہوچکے ہیں، جن میں فارنر ایکٹ کے مقدمات بھی شامل ہیں، مجھ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کھیلنے نہیں آتی تو انڈین ٹیم کے بغیر ہی چیمپینز ٹرافی کے میچز ہونے چاہئیں۔