• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچ: پی ڈی ایم حکومت کی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ڈی ایم حکومت کی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

پی ڈی ایم حکومت میں کی گئی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر بھی 6 رکنی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

آئینی بینچ نے درخواست غیر سنجیدہ قرار دے کر 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

کیس میں جرمانہ کرنے کی استدعا ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کل رات نوٹس ملا ہے تیاری کے لیے وقت دیں۔ 

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

قومی خبریں سے مزید