• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار، ذرائع

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹڑی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے چوتھے روز عالمی مالیاتی ادارے نے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور صوبائی حکومتوں کے مذکرات میں صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں آئی ایم ایف نے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس، قومی مالیاتی معاہدے پر مذاکرات کل ہوں گے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب، سندھ میں ہوگی۔

آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر صوبائی بجٹ 342  ارب ہدف کے مقابلے159 ارب 68 کروڑ سرپلس رہا، پنجاب کے 160 ارب خسارے کی وجہ سے ہدف پورا نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی صوبائی سرپلس ہدف کے مقابلے میں 182 ارب روپے کم رہا، سندھ کے 131 ارب، خیبر پختونخوا 103 ارب اور بلوچستان 85 ارب سرپلس رہا۔

آئی ایم ایف مشن نے چھوٹےصوبوں میں کم اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے۔

ذرائع صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صحت و تعلیم پر کم اخراجات کی وجہ خالی پوسٹیں ہیں، پہلی سہ ماہی میں ترقیاتی اخراجات کم رہے، اگلی سہ ماہی میں دُگنا ہوجائیں گے۔

آئی ایم ایف نے صوبائی سطح پر گندم کی خریداری اور سولر پالیسی پر بھی سوالات کیے۔

تجارتی خبریں سے مزید