• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی،زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔دولت گیٹ پولیس کو شاہی نبی نے بتایا کہ ملزم اجمل نے حراساں و پریشان کرکے ارتکاب جرم کیا دریں اثنادہلی گیٹ پولیس کو عاصمہ ظہور نے بتایا کہ ملزم عمیر نے جائیداد کے تنازعہ پر گالم گلوچ کی ،قطب پور پولیس کو زمین امین نے بتایا کہ ملزمان مبشر اور مزمل نے اینٹیں مارکر لہولہان کردیا ،صدر شجاع آباد پولیس کو عائشہ بلال نے بتایا کہ ملزمان بلال وغیرہ نے مارپیٹ کرکے نیم برہنہ کردیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ ملزمان ظفر ،بگو وغیرہ نے ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔صدر پولیس نے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید