• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کی آرٹ اینڈ کرافٹ مصنوعات کی نمائش کا اہتمام

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس میں گلوبل انٹر پرینورز شپ ویک کے سلسلہ میں طلباء کی جانب سے بنائی گئی آرٹ اینڈ کرافٹ مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا اور طلباء کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے اس موقع پر معروف سماجی رہنما طاہرہ نجم، سیرت فاطمہ اور رقیہ اسمعیل آرٹ اینڈ کرافٹ سوسائٹی ہیڈ رابعہ کھنڈ کے ہمراہ ججز کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا اور نتائج مرتب کئے اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کو اول قرار دیا گیا پوزیشن ہولڈر میں انعامات اور دیگر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء کو اسناد دی گئیں تقریب میں ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی بریگیڈئیر ر اسد رضا نے ججز میں یادگاری سوینئر بھی پیش کئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر امبر ساجد بھی موجود تھیں جبکہ طاہرہ نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نمل یونیورسٹی کا شاندار ایونٹ اور انتطامات مثالی تھے۔
ملتان سے مزید