• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلتا پنجاب پروگرام نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان ڈویژن بھر میں "کھیلتا پنجاب" کے تحت مختلف کھیلوں کے فاتحین کی پذیرائی کی گئی، اس سلسلے میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب کے تحت کھلاڑیوں میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کی، کمشنر مریم خان نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، اس سلسلے میں نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص بچیوں کو مختلف کھیلوں میں شریک دیکھ کر دلی خوشی ہوئی،مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی موثر تربیت میں کردار ادا کررہی ہے،وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلوں کے فروع کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں، قبل ازیں تقریب میں بیڈمنٹن ،فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے فاتحین میں شیلڈز اور میڈل تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید