• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رحیم یارخان  میں شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی پر تشدد کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

رحیم یارخان پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر جلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ تھانہ شیدانی شریف کے نواحی گاؤں میں 5 نومبر کو پیش آیا تھا۔

پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید