پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ اور فیض حمید سے مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں تین بار وزیراعظم رہا، جیل میں اطلاع ملی کہ میری بیوی فوت ہوگئی ہے، ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے، یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں؟
نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کر سکے، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، عدلیہ سے ساز باز کرکے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، انہوں نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے، پارلیمنٹ نے پہلے بھی ایسی ترمیم کی جسے اس وقت کے عدلیہ نے ختم کیا، پارلیمنٹ کو ماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ پھر خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔