اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ہوا ہے۔
28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے عدالتی ہفتے میں تمام ججز کیسز کی سماعت کریں گے، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
ایک ماہ کی چھٹی سے واپسی پر جسٹس بابر ستار 30 اکتوبر سے سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا۔
دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہے۔
تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔
31 اکتوبر کو سنگل بینچ کے کیسز ہوں گے اور لارجر بینچ کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر لارجر بینچ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہو گی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سوا دیگر تمام 7 جج توہینِ عدالت کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس بابر ستار کی چھٹی کے باعث لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر توہینِ عدالت کیس کی گزشتہ سماعت نہیں ہو سکی تھی۔