چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے بڑی محنت کی۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر بلاول بھٹو کی دل آزاری ہوئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں، کچھ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی دھماکا نہیں، معمول کا سیاسی کام ہے۔