• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ہے۔

دورانِ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی اور اگلے برس دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے پر اتفاق کیا گیا۔

نیدرلینڈز نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پوری سپورٹ کریں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو اپنے پاس ٹھہرایا ہے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید