• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھراپی کی طاقت کو سمجھ گیا ہوں ماہر ذہنی صحت کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہیئے، عامر خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

59 سالہ عامر خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی بیٹی مشترکہ طور پر تھیراپی کروا رہے ہیں تاکہ اپنے بیچ برسوں سے موجود  مسائل کو حل کیا جاسکے۔ 

نیٹ فلیکس انڈیا کے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے گفتگو کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تھراپی کی طاقت کو سمجھ گئے اور محسوس کرتے ہیں کہ یہ بہت ہی مفید ہے لوگوں کو تھراپسٹ کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید