• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد کتنی ہو گئی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانئ پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ نورین نیازی نے بانئ پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید