لاہور کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر بھی فضائی معیار متاثر ہونے لگا۔
نجی اداروں کی جانب سے کراچی میں نصب ایئر کوالٹی مانیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ہاکس بے، پی ای سی ایچ ایس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس اور صدر کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 130 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
اورنگی ٹاون کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔