• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں، طلال چوہدری


مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ معافی گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی ایسے نہیں مل سکتی، جس احتجاج کو یہ آخری کال کہتے ہیں، اُن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ معیشت اور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج دنیا کا بہترین ایکسچینج ہے۔

قومی خبریں سے مزید