• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ECO کلچرل انسٹیٹیوٹ تہران کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) کلچرل انسٹیٹیوٹ تہران کے وفد کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب علامہ اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے احترام انسانیت، محبت اور دینی و ثقافتی ہم آہنگنی کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔صدر کلچرل انسٹیٹیوٹ تہران سعد خان کی سربراہی میں 31رکنی وفد میں انٹرنیشنل اقبال کانفرنس2024میں شرکت کرنوالے ایران، افغانستان ، مصر، کویت، سپین اور یو کے سمیت مختلف ممالک کے مندوبین شامل تھے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے معزز مہمانوں کا استقبال وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیر تعلیم رانا سکندر نے کیا۔