لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا ہے کہ لاہور کی 5تحصیلوں سمیت پنجاب کی 93 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے لانچنگ کے بعد باضابطہ طور پر صفائی کی ذمہ داریاں کنٹریکٹرز کے سپرد کر دی جائیں گی۔