لاہور(خبرنگار)صوبے میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے دستک پروگرام کا دائرہ کار 32اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب رحیم یار خان، وہاڑی، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، راجن پور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، گجرات اور خوشاب کے شہری بھی دستک موبائل ایپ کے ذریعے 65سے زائد عوامی خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔