اہور (کرائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کے بہترین علاج معالجے اورجلد از جلد بحالی کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ زخمی کانسٹیبل شاہد منظور کو 10لاکھ ، زخمی اے ایس آئی صدیق کو علاج معالجے کیلئے 05لاکھ،زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو ساڑھے 03 لاکھ ،زخمی کانسٹیبل عامر ریاض خان اور غازی کانسٹیبل مظہر نواز کو 03لاکھ فی کس، زخمی سب انسپکٹر محمد صادق حسین کو اڑھائی لاکھ، زخمی کانسٹیبل علی رضا اور ڈی جی خان کے کانسٹیبل مضمر نذیر کو 02لاکھ فی کس ، کانسٹیبل تقی الحسنین کو طبی اخراجات کیلئے 01لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور پولیس ویلفیئر فنڈ سے غازی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔