• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گرین ٹاؤن میں صابر علی سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں صفدر علی سے 1لاکھ80 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں سلیمان اسلم سے 1لاکھ 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان ،شیراکوٹ میں ساجد سے1لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون،سندرمیں فرخ سے 1 لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون،مصطفی آباد میں بختیار سے 1لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شادمان ،نولکھا اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔