لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں عملہ کی غفلت سے مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے منتقل ہونے کے افسوس ناک واقعہ کے بعد کمیٹی نے ذمہ داران کا تعین کر لیا، سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مسیحی سٹاف و زیر علاج مریضوں کیلئے پریئر روم کا افتتاح بھی کیا۔