لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، کراچی، اٹک، اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد پنڈ سلطانی اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کے سیاسی، معاشی اور سلامتی کے حالات مسلسل خرابیوں سے دوچار ہیں۔ آئینی ترامیم، بدنیتی پر مبنی قانون سازی، عدلیہ کی آزادی کی بیخ کنی سے سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ مزید طاقت ور ہوگئی ہے۔ادھرامیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کی بدولت صوبہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔