کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ پڑنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔