• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی حراست میں ملزم معیز کی ہلاکت، فریقین میں معاملات طے پاگئے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

مقتول کے بیٹوں کی جانب سے حلف نامہ عدالت میں جمع کروادیا گیا، مقتول کے ورثاء نے ایس پی نیئر، علی رضا، ثناءاللّٰہ اور فیصل لغاری کو معاف کردیا۔

عدالت نے نادرا، متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو درخشاں تھانے میں زیر حراست شہری معیز ہلاک ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید