• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم بغیر پروٹوکول اپنے حلقے میں جا کر دکھائیں: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بغیر پروٹوکول کے اپنے حلقے میں جا کر دکھائیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ دفعہ 144 ایوب خان کے دور سے بھگتے آئے ہیں، آپ نے ہمیشہ مائنس ون کا فارمولا چلانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ بھی کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بھٹو سے بے نظیر، نواز شریف کو ہائی جیکنگ کیس میں تاحیات سزا دی، ان سب کا کیا فائدہ ہوا، ہر ضلع میں فارم 47 پر ٹھپے لگوائے اور جعلی حکومت بنائی۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ مقدمے میں انہوں نے ایک کانسٹیبل کی ہلکی سی خراش دکھائی ہوئی تھی، جس میں بانئ پی ٹی آئی سے لے کر سلمان اکرم راجہ تک پتہ نہیں کون کون نامزد تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جج نے پوچھا کونسا نقصان ہوا تو پتہ چلا ایک گملا ٹوٹا اور ایک کھمبے کو نقصان ہوا۔

قومی خبریں سے مزید