• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکارہ طیارے کی منتقلی کیلئے این او سی جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

این ایچ اے نے ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی کو این او سی جاری کردیا۔

ناکارہ طیارے کو کراچی ایئر پورٹ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا، طیارے کو ایئر پورٹ سے سی اے اے انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو آج شب حیدرآباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ طیارہ سی اے اے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔

اس سعودی طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کی تھی اور اب اسے دیوہیکل ٹرالر پر نیشنل ہائی وے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

یہ طیارہ 60 ٹن وزنی اور 160فٹ طویل ہے۔

قومی خبریں سے مزید