• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب لائن سے تیل چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تیل کمپنی کی جانب سے لائن سے تیل چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ نامزد 4 ملزمان ماضی میں بھی تیل چوری میں ملوث رہے ہیں۔

متن میں مزید لکھا ہے کہ ملزمان نے تیل چوری کے لیے 9 فٹ گہری اور 3 فٹ چوڑی سرنگ کھود تھی، کھودی گئی سرنگ کا فاصلہ پائپ لائن سے 20 فٹ کے قریب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید