• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کی تحقیقات نہیں کی جا رہیں، شیخ وقاص

 
شیخ وقاص اکرم - فائل فوٹو۔
شیخ وقاص اکرم - فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کی تحقیقات نہیں کی جا رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں 500 سے زیادہ افراد شریک تھے، آڈیو لیک کرنے والے نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کی۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک سے متعلق تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیو کس نے لیک کی؟ تحقیقات نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آڈیو ضرورت سے زیادہ لوگوں کی کانفرنس روم میں موجودگی کے باعث لیک ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس روم میں اس سے قبل اتنے لوگ جمع نہیں ہوئے، تعداد کے باعث سیکیورٹی اسٹاف بھی پریشان تھا۔ اجلاس کے شرکاء کی جامہ تلاشی نہیں لی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید