• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، شعیب شاہین

شعیب شاہین: فائل فوٹو
شعیب شاہین: فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ زیرحراست کارکنوں میں سے 2 خواتین کے سوا کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود احتجاج کےلیے ہماری تیاری پوری ہے۔

 شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ مذاکرات کے راستے بند کیے نہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مشکلات جتنی ہم پر ہو چکیں اب اور کیا مشکل ہوگی؟

قومی خبریں سے مزید