• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کے کمپرومائزڈ کردار نے جمہوریت کمزور کی، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات اور نظامِ انصاف کو بہتر بنانے کے لیے چیف جسٹس کا عوام سے رائے لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ جماعتِ اسلامی بھی ماہرین قانو ن کے مشورہ سے نظامِ عدل کی سفارشات دے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان اگر یہ اہتمام کرلیں کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں پر مشتمل بنچ بناکر سفارشات کی سماعت کر یں ، کرپٹ سیاست دانوں کے مفادات اور کمپرومائیزڈ کردار پر مبنی شب خون کا ملک میں جمہوریت کی کمزوری میں بڑا کردار ہے۔ پی پی پی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم موجودہ نظام میں سہولت کار بھی ہیں اور ہر ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے قطار اندر قطار سجدہ ریز بھی ہیں ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید