لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ سے لاہور ہائی کورٹ بار، منچن آباد، فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ۔ سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔پنجاب حکومت کی طرف بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔