• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک طرف احتجاج دوسری طرف حکومت سے رابطہ، کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سیاسی جمہوری حق ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل ہی ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید