نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن ہے، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔